لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں ایک شاندار سرپرائز سامنے آیا ہے، جس میں چیئرمین پی سی بی کی جانب سے خصوصی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔ 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، اور جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔پاک فضائیہ کے شیردل جانباز آسمان میں قوس و قزاح کے رنگ بکھیر کر افتتاحی تقریب کو مزید دلکش بنائیں گے۔ اس سلسلے میں طیاروں کی بھرپور ریہرسل جاری ہے تاکہ ایونٹ کے آغاز پر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جا سکے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔
افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا
16