گوڈیسن( سپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں ایورٹن اور لیورپول کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں ایورٹن نے انجری ٹائم میں دوسرا گول سکور کر کے میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔ ایکسٹرا ٹائم میں ایورٹن کے جیمز ٹارکوسکی نے 98 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری واپس لے کر اس کو برابر کیا۔گول کے بعد ایورٹن کے مداح میدان میں اتر آئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے، جس پر ریفری نے ٹیکنالوجی کی مدد سے گول کی تصدیق کی اور پھر جشن دوبارہ منایا گیا۔تاہم، اس دوران تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب ایورٹن کے عبدالائے ڈوکور فل ٹائم کے بعد لیورپول کے مداحوں کے سامنے جا کر جشن منانے لگے، جس پر لیورپول کے کرٹس جونز دوڑ کر ان کے پاس پہنچے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے آ کر انہیں الگ کیا۔
انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال فیلڈ اکھاڑا بن گئی، کھلاڑی گتھم گتھا
6