راولپنڈی( اباسین خبر)راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارنے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق، اس کارروائی میں ایلیٹ فورس بھی شریک تھی۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی محمد سہیل اور کانسٹیبل شہباز ریاض زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن کاشف ذوالفقار کے مطابق، یہ واقعہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے دوران پیش آیا، اور اہلکار اس مزاحمت کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ یہ اشتہاری ملزمان دہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب ہیں اور 2011 سے مفرور تھے۔ پولیس کی جانب سے فوری طور پر بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔
راولپنڈی؛ گرفتاری کیلیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی
6