کراچی ( اباسین خبر)حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈمپرز کی وجہ سے شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے، اور حکومت ان کی سرپرستی کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے اور شہر میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ایم کیو ایم کے رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کارکن فراز شیخ کے قتل کے کیس میں انصاف نہیں ملا اور ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بری کر دیا۔ انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے توقع ظاہر کی کہ وہ اس کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرے گی۔حسان صابر نے مزید کہا کہ پولیس تحقیقات میں پیش رفت نہیں کر رہی اور کہا کہ یہ قتل کسی نہ کسی نے کیا ہے، مگر کوئی بھی اس کا ذمہ دار نہیں بنایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہٹ دھرمی اور ٹریفک پولیس کی کرپشن شہر میں مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹریفک پولیس کو کمیشن پر لگا دیا ہے اور وہ صرف چالان کر کے پیسہ کما رہے ہیں۔دریں اثنا، فراز شیخ کے قتل کیس میں ہائیکورٹ نے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور اس پر 27 فروری کو فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ڈمپرز کی صوبائی حکومت کو مالی سپورٹ ہے اسلیے کارروائی نہیں ہو رہی، ایم کیو ایم رہنما
6