اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں، اور صدر آصف علی زرداری پیچھے والی سیٹ پر موجود ہیں۔آصفہ نے کیپشن میں لکھا کہ “صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے دوران ان کی گاڑی چلانا ایک یادگار لمحہ ہے” اور مزید کہا کہ “ڈرائیونگ سیٹ پر دو صدور کے ساتھ یہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی۔”یہ ویڈیو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ دورے کے دوران کی ہے، جب انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی۔
ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا ناقابل فراموش لمحہ ہے: آصفہ بھٹو زرداری
4