اسلام آباد( اباسین خبر)ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت بڑی قربانیاں دیں اور اس سلسلے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اردوان نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ قبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت ترکیہ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اردوان نے فلسطین کے مسئلے پر بھی پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
ترک صدر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
5