کراچی ( اباسین خبر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں ایک نیا پاسپورٹ آفس کھول دیا ہے۔ اس نئے آفس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے کانٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔محسن نقوی کو نادرا سنٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اور وہ شہریوں سے ملاقات کے دوران پراسیس کے بارے میں بھی جانتے رہے۔ شہریوں نے اس نئی سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر ان سہولتوں کو سراہا جن سے انہیں بڑی آسانی ملی ہے۔وزیر داخلہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کرانے کے لئے خواتین کے مسائل سنے اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو ان مسائل کے حل کے لئے ہدایات دیں۔ بزرگ خواتین نے اس پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ نیا پاسپورٹ آفس تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرے گا، جس سے شہری ہر وقت پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
کراچی: محسن نقوی کا نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح
4