لاہور( اباسین خبر)پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کے لیے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 سکیموں کے ذریعے 1892 پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے۔راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں میں 658 پلاٹ دیے جائیں گے، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع میں 4 سکیموں میں 288 پلاٹ، لاہور ریجن کے 3 اضلاع میں 5 سکیموں میں 518 پلاٹ دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131، ملتان ریجن کی 9 سکیموں میں 270 اور بہاولپور ریجن کی 3 سکیموں میں 27 پلاٹ دیے جائیں گے۔ دیگر اضلاع جیسے حضرو، اٹک، جہلم، گجرات، منڈی بہاالدین، اور دیگر بھی اس سکیم میں شامل ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے اس منصوبے کے تحت فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ “پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا حکومتی وسائل پر حق ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں بلکہ حکومت کا فرض ہے کہ مستحق افراد کو ان کے حق کے مطابق امداد فراہم کی جائے۔
پنجاب: بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز
8