لاہور( اباسین خبر)احتساب عدالت لاہور نے کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت میں پرویز الہی کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے۔پرویز الہی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ عمر رسیدہ اور بیمار ہیں، ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے، اور درخواست کی گئی کہ ان کی جگہ انوار حسین کو پلیڈر مقرر کیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پلیڈر مقرر کرنے کے لیے پرویز الہی کا ہیش ہونا ضروری ہے اور انہیں ایک بار پھر طلب کیا جائے۔سماعت کے دوران نیب کے گواہ امجد علی نے گجرات ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ ان منصوبوں کی منظوری پنجاب اسمبلی اور کابینہ نے دی۔عدالت نے چودھری پرویز الہی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس پر مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پرویز الہی اور دیگر پر ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس اور رشوت لینے کا الزام ہے۔
پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
7