لاہور( اباسین خبر)13 فروری 2017 کو مال روڈ لاہور پر ہونے والے سانحہ فیصل چوک کو آٹھ برس مکمل ہو گئے۔ اس دن دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں پنجاب پولیس کے 7 افسران اور اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ شہدا میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ، کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود اور ندیم تنویر سمیت دیگر شامل تھے۔پنجاب پولیس نے ان شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں بھرپور عقیدت پیش کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے عہد کیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
سانحہ مال روڈ کو 8 برس بیت گئے، پولیس کا شہداء کو خراج عقیدت
7