کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹِک ٹاک نے امریکی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایپ ڈان لوڈ کرنے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے، جس کے تحت وہ اب گوگل پلے اسٹور کے بغیر ایپ ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔امریکا کی جانب سے چینی ایپلیکیشن پر صارفین کا نجی ڈیٹا جمع کرنے یا پروپیگنڈا کرنے کے خدشات کے پیش نظر جنوری میں ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم، ٹِک ٹاک نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔ 20 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے بعد ملکی سطح پر عائد پابندی مخر کر دی گئی، لیکن اس کے باوجود ایپ ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز پر دستیاب نہیں تھی۔اب، ٹِک ٹاک نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سائڈ لوڈنگ (سائڈ لوڈنگ) کے ذریعے ایپ ڈان لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت امریکی صارفین اب ٹِک ٹاک کی ویب سائٹ سے ایپ انسٹال کر سکتے ہیں۔دوسری طرف، ایپل اپنے ڈیوائسز پر سائڈ لوڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، لیکن صارفین اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر ویب برازر کے ذریعے ٹِک ٹاک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس نئے طریقہ کار سے ٹِک ٹاک امریکی صارفین کے لیے ایپ کو مزید قابل رسائی بنا رہا ہے، خاص طور پر جب اس کی ایپ اسٹورز میں دستیابی محدود ہو۔
ٹِک ٹاک نے امریکی صارفین کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی
9