کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل میسج سروس کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ اس سروس کے ذریعے واٹس ایپ کال بھی کر سکیں گے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر دستیاب ہوگا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، گوگل میسج پر ایک نئے فیچر کی آٹومیٹک طور پر آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین میسج سروس پر رہتے ہوئے واٹس ایپ کال کر سکیں گے۔اس فیچر میں جب صارف کسی دوسرے صارف کو میسج کر رہا ہوگا، تو میسج کے اوپر ویڈیو آئیکن کے ساتھ واٹس ایپ کا آئیکن بھی نظر آئے گا۔ اس آئیکن کو کلک کرنے پر صارف واٹس ایپ کال پر منتقل ہو جائے گا، لیکن وہ گوگل میسج پر ہی رہتا ہے۔اس فیچر کے تحت کال ختم ہونے کے بعد صارف پھر سے گوگل میسج پر واپس آ جائے گا، اور یہ فیچر تب کام کرے گا جب دونوں صارفین کے واٹس ایپ اکانٹس موجود ہوں گے۔فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور اس کی آٹومیٹک آزمائش بھی متوقع ہے۔ اس کے مکمل ہونے کے بعد اسے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ گوگل کے ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ فیچر رواں برس متعارف کرایا جائے گا۔یاد رہے کہ گوگل نے چند سال قبل شارٹ میسجنگ سروس (SMS) کو رچ کمیونیکیشن سروس (RCS) میں تبدیل کیا تھا، جس کی مدد سے صارفین واٹس ایپ کی طرح تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔
گوگل میسج سروس سے واٹس ایپ کال کی سہولت متعارف کرانیکا اعلان
9