انگولا( ہیلتھ ڈیسک) وزارت صحت کے مطابق انگولا میں ہیضے کی وبا اب تک 108 افراد کی جان لے چکی ہے۔ جنوری سے اب تک اس بیماری کے 3,147 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے نصف کیسز دارالحکومت لوانڈا سے ہیں۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق، افریقہ کے جنوبی حصے میں واقع اس ملک میں حالیہ دنوں میں ہیضے سے اموات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ وزارت صحت نے تصدیق کی کہ گزشتہ پانچ دنوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اس غریب افریقی ملک میں، جہاں وسائل کی کمی ہے، صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے جس کی وجہ سے ہیضے کی وبا پھیل رہی ہے۔ وزارت صحت نے صورت حال کی سنگینی کا ذکر کیا ہے اور اس وبا کے مزید پھیلا کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
افریقی ملک انگولا میں ہیضے نے وباء کی شکل اختیار کرلی، 108 افراد ہلاک
9