17
کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر کراچی میں بھی ایک شاندار افتتاحی تقریب کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں ہوگی، جس میں فینز کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی تیار کیا گیا ہے۔تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کی شرکت متوقع ہے، اور اس کے ساتھ ہی پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے لاہور میں 16 فروری کو ایک تقریب کا بھی انعقاد کرے گا۔ ان تقاریب کا مقصد شائقین کرکٹ کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کرنا ہے۔