اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم نے لیبیا کے ساحل پر ہونے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرنے اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
لیبیا کشتی حادثہ: وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی
20