کراچی( اباسین خبر)کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔یہ واقعہ ایک گھر کی تیسری منزل پر پیش آیا، جہاں خاتون اور چار سالہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو افسر آصف کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا، اور گھر سے 2 درست حالت میں سلنڈر بھی ملے ہیں۔ دھماکے سے ایک کمرے کی چھت گر گئی۔ متاثرہ گھر کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا تھا، جہاں لائٹرز کی گیس فلنگ کی جاتی تھی۔ متاثرہ گھر میں دو فیملیز رہائش پذیر تھیں، جن میں سے ایک فیملی بحفاظت باہر نکل آئی۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔
کراچی: گھریلو سلنڈر پھٹنے سے کمسن بچی جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی
13