نیو یارک( ہیلتھ ڈیسک)سائنسدانوں نے انڈے کو ابالنے کا ایک نیا اور منفرد طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے انڈے کی زردی اور سفیدی الگ الگ پکائی جاتی ہیں، اور یہ طریقہ صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس طریقے کو مکمل کرنے میں 32 منٹ کا وقت لگتا ہے۔محققین کے مطابق، اس طریقے میں انڈے کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر 2 منٹ تک ابالا جاتا ہے، پھر اسے چولہے سے اتار کر 2 منٹ تک گرم پانی میں چھوڑا جاتا ہے۔ یہ عمل 32 منٹ تک دہرایا جاتا ہے۔ جو لوگ انڈے کو زیادہ سخت پسند کرتے ہیں، ان کے لیے یہ وقت 40 منٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔عام طور پر انڈے کو ابالنے کے لیے 4 سے 7 منٹ درکار ہوتے ہیں، جب کہ سخت انڈہ پکانے کے لیے تقریبا 12 منٹ درکار ہوتے ہیں، لیکن اس نئے طریقے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔یونیورسٹی آف نیپلز (اٹلی) کے انجینئر ڈاکٹر ارنیسٹو ڈی مائیو نے کہا کہ “اب مجھے انڈے کھانے کا یہ طریقہ پسند آ گیا ہے، اور میرے خاندان اور دوستوں نے انڈوں کا ذائقہ چکھا تو وہ سب حیران رہ گئے کیونکہ ذائقہ شاندار تھا۔”
صحت بخش طریقے سے انڈے ابالنے کا طریقہ معلوم کرلیا، سائنسدانوں کا دعویٰ
4
پچھلی پوسٹ