6
لاہور( ہیلتھ ڈیسک)پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کارڈیک سرجری کے 19 سینئر رجسٹرارز کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ان ڈاکٹرز کی تعیناتی سے دل کے مریضوں کے علاج میں بہتری آئے گی اور آپریشن میں تاخیر کم کرنے میں مدد ملے گی۔صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز سرکاری کارڈیالوجی اسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں تاکہ مریضوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔