1
راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش آج مدمقابل ہوں گے۔یہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ بنگلا دیش کی قیادت نجم الحسن شنٹو جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔دونوں ٹیمیں آج اپنا دوسرا گروپ میچ کھیلیں گی۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی، جبکہ بنگلا دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔