کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)وقت کے ساتھ چہرے کی نرمی کم ہونا ایک قدرتی عمل ہے، جو عموما غیر متوازن غذا اور جلد کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ہوتا ہے۔ اس ضمن میں فیشل مساج ایک مثر طریقہ ہے جو چہرے کی خوبصورتی اور صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق فیشل مساج کے فوائد درج ذیل ہیں:چہرے کی صفائی اور تازگی: فیشل سے چہرے کی صفائی ہوتی ہے اور چہرے کو تازگی ملتی ہے، جس سے جھریاں کم ہوتی ہیں اور چمک بڑھتی ہے۔دورانِ خون میں بہتری: مساج کے ذریعے دورانِ خون چہرے کی طرف بڑھتا ہے، جس سے چہرے کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں اور جِلد کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔خوبصورتی میں اضافہ: فیشل مساج چہرے کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے اور بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے۔مہاسوں اور داغ دھبوں کی کمی: اس کے ذریعے چہرے سے مہاسوں، داغ دھبوں اور سیاہ کیلوں کو بھی دور کیا جا سکتا ہے۔چہرے کے پٹھوں کی مضبوطی: مساج چہرے کے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے، جِلد میں موجود گرد و غبار کو باہر نکالتا ہے اور کیلوں کے نکلنے کے عمل کو روکتا ہے۔اس طرح فیشل مساج نہ صرف چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ جلد کو صحت مند رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کیا فیشل کروانا واقعی ضروری ہے؟
6