کراچی ( اباسین خبر)سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ کراچی میں دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ملزم کے وکیل، عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 2019 کا ہے، لیکن ایف آئی اے نے ایف آئی آر 2024 میں درج کی۔انھوں نے مزید کہا کہ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں، ان کے مطابق ملزم پر عائد الزامات درست نہیں ہیں۔ وکیل صفائی نے دعوی کیا کہ ملزم کی جانب سے دستاویزات میں کوئی جعلسازی نہیں کی گئی۔عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے یہ بھی بتایا کہ استغاثہ کے مطابق بچیوں کے نام تبدیل کیے گئے، لیکن ٹرسٹ کے پاس بچیوں کے اصل نام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
7
پچھلی پوسٹ