کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں اینٹی نارکاٹکس ونگ کی ٹیم پر منشیات فروشوں کے حملے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق، محکمہ ایکسائز کے اینٹی نارکاٹکس ونگ کی ٹیم منشیات کے سمگلر کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ کی زد میں آگئی۔ ٹیم کے انسپکٹر احسان مری کی نگرانی میں کارروائی کی جا رہی تھی، جب منشیات فروشوں کے کارندوں نے ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سنجیت کمار، سپاہی منظور احمد اور سپاہی سلطان شامل ہیں۔ انہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کوئٹہ،منشیات فروشوں کا اینٹی نارکاٹکس ونگ کی ٹیم پر حملہ ،3تین اہلکار زخمی
7