کراچی ( اباسین خبر)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے فرانس کے سفیر نکولس گالے سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیرِ اعلی سندھ کے مطابق، مراد علی شاہ نے فرانسیسی سفیر کو پاکستان کی معاشی صورتِ حال میں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ یہ بہتری پورے ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ایک اندرونی معاملہ نہیں بلکہ یہ بیرونی سازش ہے اور دہشت گردی پر قابو پانے میں سیکیورٹی اداروں کا بھرپور کردار ہے۔وزیرِ اعلی سندھ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی فرانسیسی سفیر کو معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی معاشی صورتِ حال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوئے ہیں، تاہم زرعی زمینوں اور آبی وسائل کو بحال کیا گیا ہے تاکہ زراعت کے شعبے کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فرانس کے سفیر نکولس گالے کی ملاقات
13