کو ئٹہ ( اباسین خبر)حکومت بلوچستان نے سی پیک شاہراہ پر تلار چیک پوسٹ پر کاروباری نقل و حمل پر اتوار کے روز پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کی ہدایت کے مطابق، تمام ڈیزل اور پیٹرول لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو کہا گیا ہے کہ وہ ہفتے میں چھ دن کاروبار کر سکیں گے، لیکن اتوار کے دن تلار بند رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے حکومت بلوچستان کے احکامات کے تحت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ پابندی سی پیک شاہراہ پر موجود کاروباری نقل و حمل کی منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی ہے، تاکہ اس راستے پر گاڑیوں کی آمدورفت کو بہتر اور منظم کیا جا سکے۔
حکومت بلوچستان کی سی پیک شاہراہ تلار چیک پوسٹ پر اتوار کو کاروباری نقل و حمل پر پابندی عائد
3