ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ابتدائی کیریئر میں ایک تکلیف دہ واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔فوربس پاور وومنز سمٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے 42 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ صرف 19 برس کی تھیں اور فلم انڈسٹری میں نووارد تھیں، ایک شوٹنگ کے دوران انہیں ایک ہدایتکار کی جانب سے غیر مناسب اور پریشان کن سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ پریانکا نے کہا کہ ہدایتکار نے ان سے کہا کہ اداکارہ کے زیر جامہ کی نمائش کے لیے ان کے لباس کو مزید مختصر ہونا چاہیے تاکہ ان کے اندرونی کپڑے نظر آئیں۔پریانکا نے بتایا کہ ہدایتکار کے اس غیر اخلاقی رویے کو سن کر ان کا دل ٹوٹ گیا اور وہ فورا اپنی والدہ کے پاس جا کر ان سے اس واقعے کا ذکر کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے اس ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔پریانکا چوپڑا نے اس تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اصولوں اور عزت نفس کی اہمیت پر زور دیا اور واضح کیا کہ انہوں نے اپنے عزت نفس کو مقدم رکھا اور اس شخص کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈائریکٹر کی بے ہودہ گفتگو سن کر فلم کرنے سے انکار کردیا تھا، پریانکا چوپڑا
2