ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارت کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی نے جدید سٹائل اپناتے ہوئے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کیارا کو ایک مہنگے ترین لباس میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریبا 7 لاکھ روپے (8,106 امریکی ڈالر) تھی۔ کیارا نے سفید کریپ کوچر قیمتی ایمبرائیڈری والا ڈریس پہنا، جو اپنی خوبصورتی، نفاست اور جدیدیت کے باعث بے حد منفرد نظر آیا۔کیارا نے گولڈن جیولری، ایک منفرد ہینڈ بیگ اور قدرتی نکھار والا میک اپ چنا، جس نے ان کے انداز کو مزید پرکشش اور شاندار بنا دیا۔ ان کے ہلکے بران لپ اسٹک شیڈ، نرم شمر آئی میک اپ اور گھنگھریالے بالوں نے ان کے لک کو مکمل کیا۔بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ نے اپنی پراعتماد شخصیت اور سٹائل سے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے جدید سٹائل اپنا کر فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی
2