نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں گوتریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے، اور اس کی تعمیر نو کے اخراجات اور مدت کا تخمینہ لگانا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا ہے۔گوتریس کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی کوشش سے دو ریاستی حل کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔دوسری جانب، امریکی صدر کے غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بیان پر مصری شہریوں نے رفح سرحدی کراسنگ کے قریب احتجاج کیا۔ مظاہرین نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی زبردستی آبادکاری مسئلہ فلسطین کا حل نہیں، اور دو ریاستی حل ہی واحد درست راستہ ہے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہو گی۔
فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا، اقوام متحدہ
2