سوڈان( مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کے علاقے دارفور میں سعودی ٹیچنگ اسپتال پر باغی فورسز کے حملے میں 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے اس حملے کو ایک سنگین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی اسپتال پورے علاقے میں واحد اسپتال تھا جو اس وقت طبی سہولت فراہم کر رہا تھا اور اس حملے کے بعد صحت کے بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ باغی فورسز کے مسلسل حملوں کا حصہ ہے اور اس سے قبل بھی تیل کی تنصیبات اور دیگر اہم مقامات پر حملے کیے جا چکے ہیں۔ اسپتال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سعودی عرب نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور سعودی وزارت خارجہ نے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے، جو معصوم شہریوں اور صحت کے نظام کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔
سوڈان میں سعودی اسپتال پرباغیوں کا حملہ، 70 اموات کی تصدیق
2