لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں جدید ٹریفک انتظامات کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا۔لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کر دیے گئے ہیں، اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں مخصوص لینز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا ہے۔اس اقدام سے ٹریفک حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری متوقع ہے۔مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی، اور پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ اور کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے۔ 10 کلو میٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بائیکرز لین کی تعمیر کے معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص
1