کراچی ( اباسین خبر)آئی جی سندھ نے شہر قائد اور اندرون سندھ کے تمام تھانوں کی مانیٹرنگ کو مزید مثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ہدایت جاری کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانوں کے مرکزی گیٹ، احاطے، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے کمروں، ڈیوٹی افسر و رپورٹنگ سینٹر روم اور لاک اپ میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ضروری ہو گی۔اس کے علاوہ، تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ مثر طریقے سے کی جائے اور ان کی فعالیت کی تصدیق کر کے رپورٹ آئی جی آپریشن روم سینٹرل پولیس آفس میں جمع کرائی جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ اقدام پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کی نگرانی کو مزید مثر بنائے گا، جس سے تھانوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ میں اضافہ ہوگا۔
کراچی اور اندرون سندھ کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ
1