اسلام آباد( اباسین خبر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد آرمی چیف سے اپنی ملاقات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ خان صاحب نے اس ملاقات کو ملکی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دروازے ہمیشہ بات چیت کے لیے کھلے رہے ہیں اور اگر بات چیت آگے بڑھتی ہے تو یہ ملک کے مفاد میں ہو گا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں: جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور دو واقعات کی انکوائری کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں تمام مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھ دیے گئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیش رفت خوش آئند ہے۔بعد ازاں، بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاس میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے عمران خان کا خصوصی پیغام کمیٹی کو پہنچایا۔ رپورٹس کے مطابق عمر ایوب کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، عمران خان
7