ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے حالیہ چوری کی واردات کے حوالے سے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے بتایا کہ ملزم واردات کے دوران انتہائی مشتعل تھا، تاہم اس نے ان کی جیولری کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ کرینہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم جیولری کے ڈبے کھولنے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن اس نے کوئی بھی چیز چھوئی نہیں۔یاد رہے کہ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں پیش آیا، جہاں چور نے کرینہ کے گھر میں داخل ہو کر چوری کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ملزم نے سیف علی خان کو چاقو کے متعدد وار سے زخمی کیا تھا۔ اس کے بعد سیف علی خان کو لیلا وتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی دو سرجریز کی گئیں اور ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے جسم سے چاقو کا ایک ٹکڑا نکالا گیا۔ سیف علی خان کو مجموعی طور پر 6 زخم آئے، جن میں سے دو گہرے تھے۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا ہے اور مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایک اور رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم نے واردات سے پہلے شاہ رخ خان کے گھر میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی تھی، مگر سیکیورٹی کی وجہ سے وہ ناکام ہوگیا تھا۔
حملہ آور مشتعل تھا جس نے میری جیولری کو ہاتھ تک نہیں لگایا، کرینہ کپور
3