اسلام آباد( اباسین خبر)مراکش میں ہونے والے کشتی حادثے میں فیصل آباد، لاہور، اور کراچی سے سینیگال جانے والے متعدد افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ 20 افراد مختلف ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے تھے، جن میں سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد کو بچا لیا گیا۔ایف آئی اے حکام کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، 7 افراد فیصل آباد سے سینیگال وزٹرز ویزا اور 1 عارضی رہائشی ویزا پر گئے تھے، جبکہ 6 افراد کراچی سے ایتھوپین ایئر کے ذریعے وزٹ ویزا پر سینیگال روانہ ہوئے تھے۔ دو افراد لاہور سے عمرہ ویزا پر سعودی عرب گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق، 9 افراد کا تعلق گجرات سے تھا، جن میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ منڈی بہاالدین کے 3 افراد کو بچا لیا گیا، لیکن 3 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔مراکش کشتی حادثہ 2 جنوری کو موریطانیہ سے سپین جانے والی غیر قانونی کشتی کا تھا جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن کی جانیں گئیں۔ حکام نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 36 افراد میں بھی 66 پاکستانیوں کو شامل کیا ہے۔
مراکش کشتی حادثہ: فیصل آباد، لاہور، کراچی ایئرپورٹس سے جانیوالوں کے نام سامنے آگئے
3