غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کا معاہدہ منظور کر لیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی سے متعلق مندوب نے بنجامن نیتن یاہو کو اس معاہدے کی منظوری دینے پر مجبور کیا۔معاہدے کا اطلاق کل سے ہوگا، اور اسرائیل نے پہلے مرحلے میں حماس کی قید سے رہائی پانے والے 33 اسرائیلیوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ جوابا، رہا کیے جانے والے 95 فلسطینیوں کے نام بھی جاری کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے قطری وزیراعظم کے اعلان کردہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی۔ سیکیورٹی کابینہ کے 11 اراکین نے سادہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے اس معاہدے کو منظور کیا۔
کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس سے ڈیل منظور کرلی
3