اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 اداروں کو بند کرنے اور 4 اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، کونسل فار ورکس اینڈ ہاسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو بند یا ضم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔کمیٹی نے وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق عمل درآمد کی رپورٹ 20 جولائی تک طلب کر لی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان حلال اتھارٹی کے تھرڈ پارٹی جائزے کی ہدایت کی گئی ہے، اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال میں خود کفالت حاصل کرنے کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اسٹاف کی شرح میں نصف کمی کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر اور قابلِ انتظام بنایا جا سکے۔
حکومت کا وزارت سائنس کے چھ ادارے بند کرنے کا فیصلہ
5