نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 12 بھارتی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے مطابق 126 بھارتیوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا، جن میں سے 96 بھارتی وطن واپس لوٹ چکے ہیں، جبکہ 12 بھارتی روس کی جانب سے لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 16 دیگر بھارتی ابھی تک لاپتا ہیں، اور روسی حکومت کو بھی ان کا علم نہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 2 بھارتی شہری اب بھی روسی فوج کا حصہ ہیں اور یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل بھارتی اخبارات میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ زیادہ تر بھارتیوں کو جنگ میں زبردستی دھکیلنے کے لیے جبری طور پر یا بہانے سے روسی فوج میں شامل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ ان بھارتیوں کو روسی فوج میں مالی، باورچی یا دیگر سول کاموں کے لیے ملازمت دی گئی تھی، لیکن جب جنگ شروع ہوئی تو انہیں میدان جنگ میں بھیجا گیا۔وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات پر کوئی واضح بیان نہیں دیا۔
روس کیلیے یوکرین کیخلاف لڑتے ہوئے 12 بھارتی ہلاک اور 16 لاپتا؛ مودی سرکار کی تصدیق
3