واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی میڈیا کے مطابق، امریکی قید میں موجود پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے معافی کی اپیل کی ہے۔ڈاکٹر عافیہ کے وکلا کے مطابق، “نئے شواہد” سامنے آنے کے بعد ان کی بے گناہی ثابت ہو سکتی ہے اور انہیں رہا کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے وکلا کے ذریعے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ناانصافی کا شکار ہیں اور ہر دن اذیت میں گزار رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ وہ ایک دن اس عذاب سے آزاد ہو جائیں گی۔ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو سٹافورڈ سمتھ نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے معافی کا مطالبہ کیا اور ان کے لیے 76,500 الفاظ پر مشتمل ڈوزیئر پیش کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق، صدر جو بائیڈن کے پاس اس درخواست پر غور کرنے کے لیے پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری تک کا وقت ہے۔ انہوں نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 39 ملزمان کی سزائیں معاف کیں اور 3,989 کی سزائیں کم کیں۔
عافیہ صدیقی نے امریکی صدر سے معافی کی اپیل کردی: برطانوی میڈیا کا دعویٰ
2