1
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی، تاہم سرد موسم کے باعث یہ تقریب انڈور ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ایئر کے بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں ہوگی۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ سرد موسم کے باعث عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے، اسی لیے تقریب کو انڈور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 1985 میں امریکی صدر رونالڈ ریگن کی حلف برداری کی تقریب بھی سرد موسم کے باعث روٹنڈا ہال میں منعقد کی گئی تھی۔