کوئٹہ ( اباسین خبر)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں میرٹ پر نوکریاں گھر کی دہلیز پر ملیں گی۔نوکنڈی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ گڈگورننس ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی سرکاری ملازمت کو فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہنر مندی پر توجہ دینا ضروری ہے۔وزیراعلی سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تعلیم اور قانونی تجارت سے وابستہ ہے۔ چاغی میں دانش پبلک اسکول کے قیام کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے، اور تفتان میں قائم ایل پی جی پلانٹ کا ریونیو تفتان کے عوام پر خرچ ہوگا۔سرفراز بگٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور بارڈر ایریا کے نوجوانوں کو تیل کی اسمگلنگ سے نکل کر قانونی تجارت کی طرف آنا ہوگا۔وزیراعلی نے چاغی ڈسٹرکٹ کونسل کے لیے 15 کروڑ روپے گرانٹ اور سول اسپتال کے لیے ادویات کا بجٹ 2 کروڑ روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوجوانوں کو خوشخبری سنادی
1