اسلام آباد ( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔پی ایم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق عاصمہ ربانی کو فلپائن، رحیم حیات قریشی کو برسلز میں پاکستان کا نیا سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح عبدالحمید بھٹہ کو جاپان، نجیب درانی کو گھانا میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔دیگر تعیناتیوں میں زاہد حفیط چودھری کو انڈونیشیا، معظم شاہ کو ساتھ کوریا، ملک فاروق کو ساتھ افریقہ، شہباز کھوکھر کو بیروت، عادل گیلانی کو مراکش اور طارق کریم و اقصی نواز کو افریقی ممالک میں پاکستان کے سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سید حیدر شاہ کو نیدرلینڈ، عامر شوکت کو مصر اور مرغوب سلیم بٹ کو سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ زمان مہدی کو شکاگو، واجد ہاشمی کو ملبورن اور تنویر بھٹی کو شینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب امتیاز گوندل کو مانچسٹر اور شہریار اکبر کو چیک ری پبلک میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی
1