پشاور ( اباسین خبر)پی ڈی ایم اے نے ضلع کرم کے متاثرین کے لیے سردی سے بچا کے 500 مزید خیمے روانہ کر دیے ہیں۔ معاون خصوصی برائے ریلیف حاجی نیک محمد کے مطابق امدادی سامان 22 ٹرکوں پر مشتمل ہے، جس میں 1000 کمبل، 1000 رضائیاں، 1000 پلاسٹک کی چٹائیاں شامل ہیں۔ذرائع پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہنگو کو بھیجے جانے والے سامان میں 500 ہائی جین کٹس، 500 سولر لیمپس اور 500 کچن سیٹس بھی شامل ہیں۔ یہ سامان ڈپٹی کمشنر ہنگو کی نگرانی میں کرم سے بے گھر ہونے والے خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ موسم کی شدت کے پیش نظر کرم میں پہلے بھی ایک ہزار سے زائد خیمے اور دیگر ضروریات زندگی پہنچائی جا چکی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفند یار خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا سارا عملہ ریڈ الرٹ پر ہے اور ایمرجنسی سیل مکمل طور پر فعال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع کرم کے لیے مزید سامان بھی ضرورت کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔
کرم کے متاثرین کیلئے سردی سے بچاؤ کے 500 خیمے روانہ
1