لاہور ( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو مقدم رکھا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اب تک ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے نواز شریف کو آگاہ کیا، اور کہا کہ ملکی معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے اور حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوششوں کی بدولت ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے میں مدد ملی ہے اور مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی شہباز شریف کو ہدایت
1