کراچی( اباسین خبر) کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کے لیے خوشخبری آئی ہے، نادرا نے شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بائیکر سروس کا آغاز کر دیا ہے۔نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 20 جنوری سے شہری گھر بیٹھے نئے شناختی کارڈ، تجدید اور بے فارم کے لیے درخواست دے سکیں گے۔حکام کے مطابق یہ سروس کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کے شہریوں کے لیے شروع کی گئی ہے، اور کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری سے فعال ہو جائے گی۔ اس کے تحت کراچی کے لیے تین جبکہ حیدرآباد اور میرپور خاص کے لیے ایک ایک موٹرسائیکل مخصوص کی گئی ہے۔نئی سہولت کے تحت بائیکر سروس کے نمائندے بیک پیک (پراسیس کے آلات) سے لیس ہوں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک ہزار روپے کی فیس رکھی گئی ہے، جس میں 825 روپے سروس فیس اور 175 روپے ڈیلیوری چارجز شامل ہیں۔
شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
1