1
کوئٹہ ( اباسین خبر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ آئین کی بالادستی چاہنے والوں اور آئین کو نہ ماننے والوں کے درمیان جنگ چھڑ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی خودمختاری کے حامی ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ بعض لوگ ساتھویں صدی کے بادشاہ بن کر لوگوں کو سر بسجود ہونے کا کہتے ہیں، جبکہ ہمیں ہماری ماں نے یہ سکھایا ہے کہ سر صرف خدا کے سامنے جھکنا چاہئے۔