کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 284 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا اور کاروباری دن کے اختتام پر 1510 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 638 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب، امریکی کرنسی انٹربینک میں مزید گراوٹ کا شکار ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 61 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے پر آگئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
2