2
کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں گزشتہ شب مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور فون چھین لیے، جبکہ چوکی سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔لیویز حکام کے مطابق، مسلح افراد نے کوئٹہ، سبی اور سکھر شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لی۔واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔