لاہور( اباسین خبر) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلا صفائی کو دلائل دینے کے لیے آخری موقع دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے خلاف 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، تاہم اعجاز چودھری کے وکیل دلائل کے لیے پیش نہ ہوئے۔ پولیس کی جانب سے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت اعجاز چودھری کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکلا صفائی خود عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور پھر فیصلہ نہ کرنے کا کہتے ہیں۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے کہا کہ عدالت آخری موقع دے رہی ہے، اگر اگلی تاریخ پر اعجاز چودھری کے وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔بعدازاں عدالت نے اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔
اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء صفائی کو دلائل کا آخری موقع
2