لاہور(ہیلتھ ڈیسک)کافی ایک نہایت مقبول مشروب ہے اور صحت کے لیے بھی کئی فوائد رکھتا ہے۔ تاہم، ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی پینے کا وقت بھی اس کے صحت پر اثرات کو متاثر کرتا ہے۔امریکا کی Tulane یونیورسٹی کی تحقیق میں 40 ہزار افراد پر کافی کے استعمال کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ صبح کے وقت کافی پینا دن کے دیگر اوقات کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق، صبح کے وقت کافی پینے والے افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ 16 فیصد تک کم ہو جاتا ہے، اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض، جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج سے موت کا خطرہ 31 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ تاہم، یہ فوائد دن بھر کافی پینے والوں میں کم ہو جاتے ہیں، اور تحقیق نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ کافی پینے کا وقت دل کی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے، خاص طور پر شام کے مقابلے میں۔محققین کے مطابق، شام کے وقت کافی پینے سے جسم کی اندرونی گھڑی اور نیند متاثر ہو سکتی ہے، جس سے بلڈ پریشر اور ورم میں اضافہ ہوتا ہے، جو کہ دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔یہ تحقیق یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہوئی اور اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کافی پینے سے مختلف بیماریوں کے خطرے میں کمی آتی ہے، جیسے امراض قلب، فالج، کینسر، ذیابیطس، اور ڈپریشن۔ایک اور تحقیق، جو پرتگال کی Coimbra یونیورسٹی میں کی گئی، میں یہ پایا گیا کہ روزانہ کافی پینے سے اوسط عمر میں 1.8 سال کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق، کافی پینے سے کئی بیماریوں کے خطرات کم ہوتے ہیں اور یہ صحت کے مختلف پہلوں پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
کس وقت کافی پینا صحت کے لیے سب سے زیادہ مفید
6