اسلام آباد( کامرس ڈیسک)نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق وفاقی کابینہ سے بجٹ اہداف اور دستاویزات کی منظوری لی جائے گی۔ یہ منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق، سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے بلایا جائے گا۔ کابینہ کے لیے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی۔ فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔فروری میں بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، جبکہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ اگلے ماہ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟
3