5
کراچی ( اباسین خبر)سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے، اور یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ آنے والے ہفتے میں وفاقی حکومت میں توسیع کی جائے گی۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت رائٹ سائزنگ کے نتیجے میں نچلے درجے کے ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے، اور یہ عمل قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائٹ سائزنگ کا مقصد نچلے درجے کی ملازمتوں میں نمایاں کمی لانا ہے، جس کے باعث گریڈ 1 سے 6 کے ملازمین اپنی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔